فیصل آبادمیں ریسکیو 1122موٹرسائیکل ایمبولینس سروس شروع کردی گئی جس کا مقصد شہریوں کو کم وقت میں فوری طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
ریسکیو 1122نے لاہور کے بعد فیصل آباد میں ایمبولینس موٹر سائیکل سروس کا آغاز کر دیا ہے تاہم فیصل آباد میں اس شروعات کے پہلے مرحلے میں ٹیسٹ سروس کا نام دیا گیا ہے اور 100موٹر سائیکل ایمنولینسز ٹیسٹ سروس میں آج سے اپنا کام شروع کر رہی ہیں۔ آج موٹر سائیکل ایمبولینس ٹیسٹ سروس شروع کرنے سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس ہلکاروں نے فلیگ مارچ کیا جس کا مقصد شہریوں کو اس سروس کے آغاز کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق فیصل آباد میں ٹریفک کے دباؤ کے باعث اکثر ایمبولینس وین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسی جگہوں پر موٹر سائیکل ایمبولینس سروس زیادہ کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔