counter easy hit

ریسکیو1122راولپنڈی کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد( رپورٹ؛ اصغر علی مبارک سے) پاکستان بھرمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں راولپنڈی میں سب سے بڑی اہم تقریبات ریسکیو 1122 راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقد ہوئیں جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ انشاء اللہ بہت کشمیری عوام صبح آزادی دیکھیں گے شہدائے کشمیر کے خون بہت جلد آزادی ملےگی۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سینٹرل ریسکیوسٹیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری صبح آزادی دیکھیں گے پاکستان کی عوام اور حکومت کشمیری عوام کی جدو جہد میں ان کے ساتھ ہیں۔علاوہ ازیں ریسکیو1122راولپنڈی کے زیرِ اہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریسکیوسٹیشن لیاقت باغ راولپنڈی سے ایک ریلی نکالی جو لیاقت باغ میں مرکزی ریلی میں شامل ہوئی جسکی قیادت چودھری محمد عدنان ایم پی اے کر رہے تھے۔یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے یکجہتی کے اظہار کیلئے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ ممبر پنجاب اسمبلی چودھری محمد عدنان نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام اورحکومت آخری سانس تک کشمیر کے حق اور اسکی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔مزیدبراں ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ کشمیر کا ذرہ ذرہ کشمیریوں کی جدوجہد کا امین ہے اور کشمیر سے ہر پاکستانی کا رشتہ اٹوٹ ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے کشمیر ی عوام پربھارتی مجرمانہ کرفیوکی مذمت کرتے ہوئے کہا کی عالمی میڈیا کو اس ظلم کے خلاف مزید آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید براں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ وہ وقت اب دور نہیں کہ پاکستان کی عوام اور حکومت مِل کر جلد کشمیر کی عوام اور کشمیر کو بھارت کے چنگل سے ریسکیوکر لیں گے۔

Rescue 1122 Rawalpindi marked Kashmir Solidarity Day; Kashmir Is Jugular Vein and Integral part of Pakistan; says, Dr Abdur Rahman District Emergency Rawalpindi

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website