ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس )ریسکیو1122کی آر ایس اوالیون اور سی آر آئی الیون ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ گورو نانک بوائز ہائی سکول کے گراؤنڈ میںآر ایس او الیون اور سی آر آئی الیون ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت” ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوارریسکیو1122ننکانہ” نے کی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس ہوا اورسی آر آئی الیون نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 8اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 70سکورز بنائے جبکہ آر ایس او الیون کے تمام کھلاڑی مقررہ اوورز میں65سکورز بنا کر آؤٹ ہو گئے سی آر آئی الیون میں مشتاق شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے 44سکورز بنا کرچار چاند لگا دیے اور میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔میچ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ اور بہتر کارکردگی کو سراہا انہوں نے کھیلوں کو ٹیم ورک اور افراد کی ذاتی صلاحیتوں میں بہترنکھار کے علاوہ ذہنی ،جسمانی،نفسیاتی اور معاشرتی صحت کے لیے ضروری قرار دیااور ریسکیورز کی فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو باقاعدگی سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔