ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ریسکیو1122کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے سیفٹی ورکشاپ ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے زیر اہتمام الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان کے لیے ریسکیو 1122ننکانہ آفس کانفرنس ہال میں ایک روزہ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کی گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی سیفٹی ورکشاپ کا مقصد میڈیا کے نمائندگان کو حادثات و سانحات میں حفاظتی تدابیر اور مناسب اقدامات کے بارے آگاہ کرنا تھاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ فرسٹ ایڈ سمیت ریسکیو1122کی ٹریننگ موجودہ دور میں ہر شہری کے لئے ضروری ہے اگر تربیت حاصل کر لی جائے تو بڑے حادثہ سے بچا جا سکتا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے آزمائشی طریقوں اور عملی مظاہروں سمیت فرضی مشقوں سے شرکاء کو بریفنگ دی شرکاء نے ورکشاپ کو فائدہ مند قرار دیا اور ریسکیورز کے جذبات کو سراہا ٹریننگ ورکشاپ میں ضلع بھر کے تمام صحافیوں نے شرکت کی۔