پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پانچ سالہ ریذیڈنسی کی تجدید کروانے والے شدید ترین عذاب سے گذر رہے ہیں۔ بارسلونا میں ریذیڈنسی کی تجدید صرف پیر کو ممکن ہوتی ہے۔ جس کیلئے آن لائن سسٹم کے تحت وقت لینا پڑتا ہے۔ مگر آن لائن سسٹم کے تحت وقت لینے کی سہولت صرف چند گھنٹوں کیلئے دستیاب ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ کار نہیں۔ جس سے ریذیڈنسی کی تجدید کیلئے وقت لیا جاسکے۔ اس معاملہ کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنی ریذیڈنسی گنوا چکے ہیں۔ سارا ولا کواس معاملہ کو دیکھنا چاہئے اور ہماری کمیونیٹی کی مدد کرنی چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار سیوتات بیعا میونسپلٹی کی حکومتی ترجمان ہما جمشید نے یاسر عرفات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔