گجرات ( صغیر احمد قمر ) لاہور ہائی کورٹ نے قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم ثقلین شاہ سکنہ بھوج پورکی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ملزم نے 2011میں اپنے ہی گاؤں کے رہائشی محمد حیات کو قتل کردیا تھا ملزم تقریبا5سال سے ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں بند ہے ملزم کا ٹرائل ایڈیشل سیشن جج گجرات ہمایوں سعید کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی آئندہ پیشی 26اپریل ہے۔