اسلام آباد : استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کو راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سرگرم ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور الطاف حسین سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات الطاف حسین کو استعفے واپس لینے کیلئے دوبارہ درخواست کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صرف ان کی ثالثی ہی نہیں کافی نہیں۔
بلکہ حکومت بھی تعاون کرے کیونکہ ایم کیو ایم رہنماء ناراض ہیں۔ ان کی وزیراعظم سے کل ملاقات ہونی چاہیے اور ملاقات کا وقت طے کیا جائے۔