counter easy hit

وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کے لیے قرارداد جمع کرادی ہے۔

Resolution in Punjab Assembly for resignation of PM Nawaz Sharif

Resolution in Punjab Assembly for resignation of PM Nawaz Sharif

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اورمسلم لیگ (ق) کی جانب سے مشترکہ طورپرقرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جےآئی ٹی میں بطورملزم پیشی سے ملک کی دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ اس لئے سپریم کورٹ کے فیصلے تک وزیراعظم فی الفور عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ نوازشریف پاناماکی حتمی تحقیقات تک مستعفی ہوجائیں، 10 جولائی کے بعد مشترکہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ واضح رہے کہ پاناما پیپرزکی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹٰی پیرکو اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کررہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website