اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے حوالے سے پاکستان اور فلپائن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد اکثریتی ووٹوں سے منظورکرلی ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے سلسلے وار ٹوئٹر پیغامات میں کہا کہ قرارداد منظوری کیلئے پاکستانی وفد نے انتھک کوشش کی۔ منظوری وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا حصہ ہے۔ مستقل مندوب نے کہاکہ پرامن معاشرے کے فروغ کےلئے ہماری مشترکہ کوششیں اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس قرارداد کا مقصد پرامن معاشرے سے متعلق مکالمے اور باہمی احترام کے فروغ کےلئے مذاہب، ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان خلا کو پر کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین المذاہب اور بین الثقافت ہم آہنگی سے متعلق قرارداد بھاری اکثریت سے منظور۔ پاکستان اورفلپائن کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی۔