خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی وطن دشمنی سے پوری قوم واقف ہے۔ یہ لوگ جمہوری آواز دبانے کی لئے قراردادیں پیش کررہے ہیں۔
وزیر اعلی پرویز خٹک نے ایم کیوایم کی قرار داد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قائد الطاف حسین کی وطن دشمنی سے پوری دنیا واقف ہے۔ لیکن اب ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی سیاست کرنے والے قانون کے نرغے میں ہیں ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ یہ لوگ جمہوری آواز کی حمایت کے بجائے قراردادیں پیش کر رہے ہیں۔ متحدہ اب معصوم شکلیں بنا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پرامن تحریک ہےاور ہم پرامن طریقے سے اپنے قائد سے ملنے جا رہے تھے ۔ قوم نے دیکھا کہ نہتے کارکنوں پر ظلم کی انتہا کر دی گئی۔