counter easy hit

والدین اور اہلیہ کے درمیان جھگڑا سلجھانے عامر خان خود میدان میں آ گئے

Resolve disputes between parents and wife, Aamir Khan were in the action

Resolve disputes between parents and wife, Aamir Khan were in the action

لندن: باکسنگ رنگ میں ریفری کے فیصلے کا انتظار کرنے والے عامر خان خود حقیقی زندگی میں ریفری بن گئے ہیں، والدین اور اہلیہ کے درمیان گزشتہ کئی روز سے جاری لفظی گولہ باری نے ورلڈ چیمپئن باکسر کو بھی شدید مشکل میں ڈال دیا تھا لیکن اب اس جھگڑے کو سلجھانے کے لیے عامر خان خود میدان میں کود پڑے ہیں۔

گھر والوں اور اہلیہ کے درمیان جاری تنازع رکوانے کے لئے میدان میں آ ہی گئے۔ ایک تقریب کے دوران پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ جو ہوا سو ہوا، ایک دو روز میں معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، گھر والوں اور اپنی بیوی فریال مخدوم کے درمیان ہونے والی لڑائی کو ختم کرنا چاہتا ہوں تاہم جو کچھ ہونا تھا ہو چکا، یہ مسئلہ اب جلد ختم ہو جائے گا۔

عامر خان نے فیملی سے علیحدہ ہونے کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خاندان کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ تقریب میں عامر خان نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا تھا جب کہ ان کی بیوی فریال مخدوم بھی تقریب میں موجود تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website