فیصل آباد……….صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر بلاول بھٹو کے بیان احترام کرتے ہیں لیکن انکا بیان درست نہیں پوری قوم نیشنل ایکشن پلان پر متفق ہے۔
فیصل آباد سول اسپتال کے کنڈی سنٹر میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے نصب مشین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈپٹی مئیرز اور وا ئس چیئرمین کے انتخابات کے حوالے سے پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان چند معاملات پر بات چیت سے کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان اگر تعلقات بہتر ہوں تو ہمارے لیے آسانی ہے اگر دونوں کے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو عالم اسلام کے لیے مشکل ہو گی، وزیر اعظم نواز شریف اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنقید چاہےآصف علی زرداری کی طرف سے ہو یا مولا بخش چانڈیو کی جانب سے حکومت اس معاملے مِیں بیک فٹ پر نہیں ہے۔