counter easy hit

بااثر پٹواری نے نمبر دار سے آبیانہ کی مد میں وصول کئے گئے 30ہزار روپے ہڑپ کر لئے

respect of the number

respect of the number

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)بااثر پٹواری نے نمبر دار سے آبیانہ کی مد میں وصول کئے گئے 30ہزار روپے ہڑپ کر لئے ،متاثرہ افراد کا پٹواری کے خلاف شدید احتجاج ،نمبر دار نے پٹواری کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے انٹی کرپشن کو تحریری درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں صدیق آباد کے رہائشی اور گاؤں کے نمبر دار رانا سجاد حسین نے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ننکانہ صاحب کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے گاؤں کے کسانوں سے آبیانہ کی مد میں جمع کئے گئے 50ہزار روپے 10 جولائی 2015 کو علاقہ کے پٹواری محمد عاشق کو دیئے ،وصول کئے گئے آبیانہ کی رسید مانگنے پر اس نے مجھے دو تین دن میں رسید دینے کا وعدہ کیا ،رانا سجاد حسین کے مطابق 10جولائی 2015کو پٹواری عاشق حسین نے 50 ہزار روپے کی بجائے 20ہزار روپے وصولی کی رسید دے دی اور دوسری رسید بعد میں دینے کا کہہ دیا ،رانا سجاد حسین نے الزا م لگایا ہے کہ پٹواری عاشق حسین نے وصول کئے گئے 30 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کی بجائے خود ہڑ پ کر لی ہے اور اب مجھے یہ 30 ہزا ر روپے جمع کروانے کا مطالبہ کر رہا ہے ،نمبر دار نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مذکورہ پٹواری کافی با اثر ہے اور وہ متعدد بار انہی الزامات کی وجہ سے معطل ہو چکا ہے مگر اپنے اثرو اسوخ کی وجہ سے وہ بحال ہو جا تا ہے ،نمبر دار رانا سجاد حسین اور دیگر متاثرہ کسانوں نے پٹواری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے