روزہ خوروں کو پکڑنے والے خود ہی روزہ خوری کرتے رہے، دادو میں پولیس اہلکار چھاپے کے دوران برآمد کئے سموسوں پر ہاتھ صاف کر گئے۔
دادو: (یس اُردو) پولیس اہلکاروں نے احترام رمضان کا بہانہ بنایا اور غریب سموسہ فروش کی دکان پر چھاپہ مار دیا۔ دکاندار پر روزہ خوروں کیلئے سموسے بنانے کا جرم عائدکیا، پہلے خود سموسے چکھے۔ پھر تمام مال تحویل میں لیا اور دو مزدور پکڑ کر تھانے لے گئے۔تھانہ اے سیکشن میں خود سب نے اہلکاروں نے سموسہ پارٹی اڑائی تو نہ کوئی احترام رمضان رہا اور نہ کوئی روزہ خوری کا خوف۔ اہلکاروں نے اپنے تھانیدار صاحب کو بھی مزے کرائے۔ کوئی ہے جو پوچھے کہ بھائی روزے میں کیا چل رہا ہے