لالہ موسیٰ ( بلال منشاء بٹ )تھوک مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں پرچون ریٹ لسٹ سے زیادہ ہوجانے کے باعث ضروری ہوگیاہے کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع گجرات کا اجلاس بلاکر قیمتوں کا جائزہ لے کر ریٹ لسٹوں کو ازسرنومرتب کریں ،ان خیالات کا اظہارنائب صدرکریانہ ایسوسی ایشن ضلع گجرات وچیئرمین کریانہ ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ حاجی محمدریاض انصاری نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اس وقت غلہ منڈی میں تھوک میں دال چنا125روپے فی کلو،دال ماش 251روپے کلو،چنے سفید151روپے فی کلوفروخت ہورہے ہیں جبکہ پرائس لسٹ میں ان اشیاء کی پرچون میں قیمت بہت کم ہے ،جس کی وجہ سے جہاں گاہکوں اور دکانداروں کے درمیان جھگڑے معمول بن چکے ہیں دوسری طرف پرائس مجسٹریٹس پرچون فروشوں کوجرمانے کررہے ہیں،انہوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے درخواست کی کہ فی الفورپرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلاکرقیمتوں کا جائزہ لیاجائے اور مذکورہ اشیاء کی قیمتوں کا ازسرنوتعین کیاجائے۔