لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ہائے مہنگائی ۔۔۔۔ہائے مہنگائی،تھوک مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پرچون ریٹ لسٹ سے بھی زیادہ ،لیکن انتظامیہ نوٹس لینے کے بجائے پرچون فروشوں کے چالان اورجرمانے کرنے میں مصروف، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس وقت غلہ منڈی میں تھوک میں دال چنا125روپے فی کلو،دال ماش 251روپے کلو،چنے سفید151روپے فی کلوفروخت ہورہے ہیں ،جبکہ سگریٹس کے ریٹ بھی ریٹ لسٹ سے کہیں زیادہ ہیں،پرچون فروش مہنگے داموں اشیاء خریدکرریٹ لسٹ کے مطابق کیسے فروخت کریں،جبکہ ضلعی وتحصیل انتظامیہ غلہ منڈیوں کے آڑھتیوں کیخلاف کاروائیوں کے بجائے سارانزلہ پرچون فروشوں پرڈال دیتی ہے ،اور ہمیشہ چالان اور جرمانے پرچون فروشوں کے ہی ہوتے ہیں،اعلیٰ حکام کو فوری طورپراس طرف نوٹس لیناچاہئے۔