اسلام آباد(یس اردو ڈیسک) پا ک آرمی سے ریٹائرڈ ہونیوالے جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کیخلاف فوجی اتحاد کی سربراہی قبول کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے ۔ جبکہ ایران نے بھی یمن کی صورتحال پر پاکستان کی ثالثی اور جنرل راحیل شریف کے مصالحتی کردار کوقبول کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے ۔ سابق آرمی چیف نے شرط عائد کی ہے کہ انہیں متحارب گروپوں کے درمیان مصالحت کرانے کا اختیار بھی دیاجائے تو وہ اسلامی فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران اپنی اس خواہش کااظہار کرچکے ہیں جبکہ ترک حکومت تک بھی یہ پیغام پہنچا چکے ہیں ۔دوران اپنی اس خواہش کااظہار کرچکے ہیں جبکہ ترک حکومت تک بھی یہ پیغام پہنچا چکے ہیں ۔