counter easy hit

سابق ریٹائرڈ فوجی اہلکات کورونا سے جاں بحق!!! دفناتے وقت ایسا کیا واقعہ پیش آگیا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے بھاگ نکلے؟ ہر طرف بھگدڑ مچ گئی

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) ہسپتال سے فرار ہونیوالا کورونا کا مریض سابق ریٹائرڈ فوجی جاں بحق‘مرید کے کورونا سے مبینہ متاثرہ فیملی نے راتوں رات آبائی گاؤں جوارچب کھرلاں لاکر دفن کر دیا، پولیس پہنچنے پر کورونا کی خبر نے گاؤں بھر میں بھگدڑ مچا دی۔ خوف کے مارے کئی لوگ گھروں کے دروازے کھلے چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ تھانہ صدر مرید کے کے علاقہ سیکھم کے قریب جوارچب کھرلاں کا رہائشی سابق ریٹائرڈ فوجی شوکت جو کہ گوجرانوالہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھا چند روز قبل مذکورہ ریٹائرڈ فوجی اور اسکی فیملی کے دیگر تمام افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر انہیں گوجرانوالہ ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں سے مذکورہ خاندان کو لاہور ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ پوری فیملی فرار ہو کر کہیں روپوش ہو گئی۔ جبکہ ان میں سے گھر کا مذکورہ سربراہ وائرس کا شکار ہو کر گزشتہ رات جاں بحق ہو گیا جسے دیگر ورثاء نے چوری چھپے آبائی گاؤں جوار چب کھرلاں دفن کیا ہی تھا کہ اسی اثنا میں شیخوپورہ سے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے اہل دیہہ کو مذکورہ فیملی میں کورونا مرض کی تشخیص کا ذکر کیا تو پورے گاؤں میں بھگدڑ مچ گئی اور ہر کوئی کلمہ طیبہ کا ورد کرتا ہوا کورونا کے ڈر سے ایک دوسرے سے دور بھاگنے لگا۔ کورونا مرض کی خبر اس قدرخوفناک تھی کہ کئی لوگ اپنے گھروں کے دروازے کھلے چھوڑ کر گاؤں سے بھاگ نکلے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے متوفی کی دیگر فیملی کے خون کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں اور گاؤں کے دیگر افراد نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے محفوظ رہنے کیلئے مساجد میں نوافل کی ادائیگی کیساتھ ساتھ دواؤں کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website