counter easy hit

پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کا مشورہ

Retired officers of Pak Army

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان کا مقابلہ چالاک اور عیار دشمن سے ہے ، ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کارایئرمارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر خلاف ورزی کا جواب ہرصورت دینا ہوگا، بھارت جھوٹ کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرتا ہے۔ایئرمارشل ریٹائرڈشاہد لطیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اب دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت مسئلے کا حل ہی نہیں چاہتا ۔دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈفاروق حمید نے کہا کہ افغانستان میں رول کم ہونے اور پاک امریکا تعلقات میں بہتری پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ فاروق حمید نے مزید کہا کہ بھارت کی کوشش ہے مشرقی بارڈر،کنٹرول لائن اور افغان سرحد پر پاکستان کو مسائل کا سامنا رہے،عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت میں اضافہ بھارت کو ہضم نہیں ہورہا۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں کی پہلے سے جاری مشکلات میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو یوں تو سارا سال ہی بے یقینی کی فضا میں زندگی گزارتے ہیں کیونکہ ان کے گھر اور گزرگاہیں براہِ راست بندوقوں اور توپوں کے نشانے پر ہوتی ہیں لیکن کشیدگی کی صورت میں انھیں بےگھر بھی ہونا پڑتا ہے۔انڈیا کی جانب سے پاکستان کی سرحد کی خلاف ورزی کے بعد لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سمیت توپوں کی گھن گرج سے گونج اٹھتا ہےواضح رہے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں اچانک دس ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے ریاست میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ مرکزی حکومت ریاست کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 35 اے کو ختم کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔گزشتہ ہفتے قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار ڈوبال نے خاموشی سے سرینگر کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نےپولیس، فوج اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔ ان کے دورے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website