لاہور …..پاکستان کرکٹ بورڈ نے عبدالرزاق سمیت 6 کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کے بعد ماسٹرچیمپئنز لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے ۔
ریٹائرڈ کرکٹرز پر مشتمل ماسٹرز چیمپئنز لیگ 28 جنوری سے یو اے ای میں کھیلی جائیگی ،پی سی بی نے لیگ میں شرکت لینے والے کرکٹرز کیلئے شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے انٹرنیشنل کرکٹ سے تحریری طور پر ریٹائرمنٹ لیں اسکے بعد ہی بورڈ انہیں این او سی جاری کرے گا۔حمد خلیل ، عبدالرزاق ، سلیم الہی ، رانا نوید الحسن، یاسر حمید اور ہمایوں فرحت نے پی سی بی کو ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ، جس پر بورڈ نے انہیں ایم سی ایل کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیا۔