آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قوم اور ملک کے مفاد میں کیا، مجھے یقین ہےکہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کاصفایا ہوجائےگا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ میرا ایمان ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کےخاتمے کا عزم کرلیاہے۔اوکاڑہ روانگی سے پہلے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے آنے والے دن بہت اچھے ہوں گے،میں قوم کی خدمت کے لیےحاضرہوں۔علاوہ ازیں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی،جس میں امریکی سفیر نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔