counter easy hit

’’ اربوں ڈالرز کی واپسی اور ڈیل طے ۔۔

لاہور (نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہا کہ شریف خاندان نے کہا ہے کہ وہ اربوں ڈالرز دینے کو تیار ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ وہ ایک، دو ، دس یا بیس بلین ڈالر ہیں۔ لیکن وہ پیسے دینے اور ڈیل کر کے جانے کو تیار ہیں۔ یہی نہیں بلکہ شریف برادران اپنی سیاست چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔ لیکن صرف ایک چیز رہ گئی ہے جس پر اتفاق رائے نہیں ہو رہا۔ نواز شریف کیمپ اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین صرف ایک بات پر اتفاق نہیں ہورہا۔ نواز شریف اور شریف خاندان کے جو لوگ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم جس طرح ہم ٹی ٹی (ٹیلی گرافک ٹرانزیکشن) لگواتے رہے ہیں، ویسے ہی ہم ٹی ٹی لگوا دیں گے جبکہ اسحاق ڈار صاحب وہاں سے پاکستانی حکومت کو ٹی ٹی لگوا دیں گے لیکن ہم اس کا اعتراف نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سینئیر سیاستدان اور تجزیہ کار محمد علی درانی نے کہا تھا کہ مشرف صاحب کے زمانے میں مسلم لیگ ن نے سعودی عرب میں رو رو کر تیل بند کروادیا اور اس کے بدلے میں پاکستان سے نکلنے کا راستہ بنا لیا۔ سب کو یہیں چھوڑ کر پورا شریف خاندان سعودی عرب چلا گیا اور ادھر جا کر بیٹھے رہے اور سات سال کے بعد بھی یہ تسلیم نہیں کر رہے تھے کہ معاہدہ ہوا ہے یا نہیں۔ محمد علی درانی نے کہا کہ جب یہ لوگ واپس آئے تب بھی انہوں نے معاہدہ ہونے کی تردید کی لیکن بعد ازاں سعودی عرب نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ شریف خاندان ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب آیا تھا۔ ان کا ماننا ہے کہ بس جان بچ جائے اور اس کے بعد اتنا جھوٹ بولیں کہ جھوٹ بھی سچ لگنے لگے۔محمد علی درانی نے کہا کہ اس وقت دو اطلاعات ہیں ، ایک یہ کہ مسلم لیگ ن والے مال دینے کو تیار ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ مال ایسے لو کہ ہمیں ماننا نہ پڑے کہ ہم نے مال دیا ہے۔ شریف خاندان چاہتا ہےکہ پلی بارگین کی بجائے بیک ڈور بارگین ہو جائے۔ ان کا کہناہے کہ مشرق وسطٰی کے کسی بھی ملک سے پاکستان کو امداد کی شکل میں پیسے مل جائیں گے، جو کہ اصل میں شریف خاندان نے ان کو دئے ہوں گے۔ یہ پیشکش صرف اسی شرط کے ساتھ کی گئی ہے کہ ان کو چور ڈکلئیر نہیں کیا جائے گا اور پلی بارگین دستاویزی نہیں ہو گی بلکہ امداد کی صورت میں پیسے دئے جائیں گے۔اُس کے عوض شریف خاندان کو این آر او یا ریلیف مل جائے گا لیکن وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر بالکل انکار کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں صرف وہ پیسہ وصول کروں گا جو پیسہ یہ مان کر دیں گے۔ اگر میں پلی بارگین کی بجائے بیک ڈور بارگین سے پیسے وصول کرلوں تو پھر میرے ساری جدو جہد خاک میں مل جائے گی ، میں ان سے پیسے نکلواؤں گا اور سب کو بتا کر نکلواؤں گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website