ڈاکٹروں کی جانب سے ہوائی سفر کی اجازت کے بعد وزیراعظم نواز شریف ہفتے کی صبح سات بجے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے۔ خصوصی طیارہ آج لندن پہنچے گا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کیمپ آفس کی پاکستان منتقلی کیلئے پی آئی اے نے خصوصی طیارہ مختص کیا ہے۔
لندن: (یس اُردو) اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے تیاریاں کر لی ہیں۔ ڈاکٹروں نے ہوائی سفر کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے خصوصی طیارہ آج لندن پہنچے گا۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کا انتظام نہ ہوا تو سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتارا جائے گا۔ وزیراعظم برطانوی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح سات بجے روانہ ہونگے۔ ان کے اہلخانہ بھی اسی طیارے میں سفر کریں گے۔ ترجمان پی آئی اے نے وضاحت کی ہے کہ وزیراعظم کی صحت کے باعث ان کا دفتر جزوی طور پر لندن منتقل ہو گیا تھا۔ وزیراعظم کے روبصحت ہونے کے بعد پاکستان منتقل کیا جانا ہے۔ کیمپ آفس پاکستان منتقل کرنے کیلئے پی آئی اے نے خصوصی طیارہ مختص کیا ہے۔