راولپنڈی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی چینی لڑکوں کی پاکستان مٰیں شادیوں کی تحقیقات کے مطابق اب تک 1500 چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادیوں کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان میں چینی لڑکوں سے بھاری رقم کے عوض غریب گھرانے کی لڑکیوں سے شادیوں میں اضافے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے ہوتا جارہا ہے، تحقیقات میں کچھ لڑکیوں نے بتایا ہے کہ ایک شادی کے بعد ان کی 2 یا 3 مختلف چینی لڑکوں کے ساتھ شادیاں کرادی گئیں اور شکایت کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے روالپنڈی میں بڑی کارروائی کے دوران مزید 14 چینی باشندے گرفتار کرلئے، جو پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین لے جاتے اور وہاں ان سے غیراخلاقی کام کروایا جاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے چینی باشندوں کے قبضے سے 3 پاکستانی لڑکیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں شادیوں کا جھانسہ دے کر چین سمگل کیا جانا تھا، جب کہ پہلی مرتبہ چینی باشندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، چینی باشندوں کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔