کراچی: تخریب کاری کیلئے 50 سے زائد پرچوں کے نوٹس ، دہشتگردوں کی تربیت، اغوا ، ٹارگٹ کلنگ کی تفصیلات دنیا نیوز عوام کے سامنے لے آیا
انصار الشریعہ کے کارندوں نے دہشتگردی کی تربیت کیلئے نوٹس بنا رکھے تھے، نوٹس میں تنظیم کے پاس اسلحہ اور اس کے استعمال سے متعلق تفصیلات درج ہیں۔ پچاس سے زائد پرچوں میں کیا کچھ لکھا گیا، دہشتگرد تنظیم انصار الشریعہ کیسے چلتی تھی؟ تربیت اور منصوبہ بندی کیا ہوتی تھی؟
تربیت یافتہ دہشتگردوں نے تخریب کاری کیلئے 50 سے زائد پرچوں کے نوٹس بنا رکھے تھے۔ تنظیم کے پاس اسلحہ کیا کیا ہے، استعمال کیسے کرنا ہے اسکے فوائد کیا ہیں۔۔ سب درج ہے۔ دہشتگردوں کو آر پی جی، ایل ایم جی اور جی 3 چلانے کی ٹریننگ بھی دی گئی۔ انصار الشریعہ کے دہشتگرد سراغ رساں کتوں سے بچنے کیلئے خوشبو کا استعمال کرتے رہے۔
نوٹس میں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کا طریقہ اور احتیاطی تدابیر بھی درج ہیں۔ انصار الشریعہ کے کارندے واردات کیلئے سڑک کا کونا منتخب کرتے تھے۔ زخمی ہونے پر دہشتگردوں نے خصوصی ایمبولینس اور ڈاکٹر کا انتظام بھی کر رکھا تھا۔ واردات کے مقام کی 2 بار ریکی، کوڈ ورڈز کا استعمال ، مشن پورا ہونے کے بعد راستہ بدلنے ، ڈیجیٹل شناخت ساتھ نہ رکھنے اور شہریوں کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایت بھی کی گئی۔