اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے پیشنگوئی کی ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے بڑے تصادم کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا دعویٰ کیا ہے کہ جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے انٹرنیشل پلیئرز اس معاملے میں مختلف انداز میں ملوث ہیں۔انہوں نے مزید بتا یا کہ یہ خبر عالمی جرائد میں آنے والی ہے اور یہ بہت برا معاملہ بننے جا رہا ہے جو تصادم کی طرف جائے گا۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے آئیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی نے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔انہوں نے پارٹی صدر شہبازشریف اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے رسیدیں بھی دیں، ثبوت بھی دیے، سب کو کچھ جانتے ہوئے بھی سازش اور انتقام ہے ، ہم عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ساتھ بے گناہ بیٹی کو بھی گھسیٹا گیا ، اور جیل میں ڈال دیا گیا۔ ہم نے ثبوت دیے لیکن ہمارے ثبوتوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم نے باربار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن ہر بار فیصلہ حق میں نہیں ہے، پھر نوازشریف نے اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیا۔جج ارشد ملک اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دے چکے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ ان کی ساکھ اور ادارے کی حرمت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اعلی عدلیہ سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا کہا ہے اور انہوں نے حکومتی عہدیداروں کو اس معاملے سے دور رہنے کا بھی کہا ہے۔