اسلام آباد……وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر نے کہا ہے کہ زیادہ محصولات وقت کا تقاضا ہے، 2013میں نظام سنبھالا تو مشکلات درپیش تھیں،ایف بی آر کی ٹیم اسحاق ڈارکی زیرنگرانی بہت محنت کررہی ہے۔اسلام آباد میں رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر کا کہنا تھا کہ گیس بحران پر قابو پانے کیلئے ایل این جی کامنصوبہ شروع کیاگیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہوکر4گھنٹےرہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013میں نظام سنبھالا تو مشکلات درپیش تھیں،وزیراعظم کی قیادت میں مشکلات پر قابو پایا،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملک میں اقتصادی انقلاب آرہا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کے دئیے گئے اہداف سے زیادہ وصولیاں کیں، موجودہ حکومت اور تاجروں کےلیے ماحول سازگار ہے ،حکومت نے سہولت فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کیا ،ٹیکس ادا کرنے والوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔