counter easy hit

ایشیا کپ کی بھارتی میزبانی پر نظرثانی کا وقت قریب

لاہور: ایشیا کپ کی بھارتی میزبانی پر نظرثانی کا وقت آگیا جب کہ نجم سیٹھی کی زیرصدارت منگل کو ملائیشیا میں ہونے والے اے سی سی اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔

Review time near on India Asian Cup hostingگزشتہ سال اکتوبر میں لاہور میں ہونے والے اے سی اجلاس کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ ایمرجنگ نیشنز کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایونٹ اپریل میں ہوگا۔

بھارتی بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ رکن ممالک کو سیکیورٹی تحفظات ہیں، غیر موجودگی میںکیا جانے والا فیصلہ قبول نہیں،بعد ازاں بنگلادیش بھی ہمنوا ہوگیا۔

نجم سیٹھی نے گذشتہ دونوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو ایشیا کپ کے بھارت میں انعقاد پر سوال اٹھائیں گے،اپریل گزر گیا،ایمرجنگ نیشنز کپ کا ذکر تک نہیں ہوا،ایشین کرکٹ کونسل کا آئندہ اجلاس کوالالمپور میں منگل 10اپریل کو ہوگا،اس کی صدارت کیلیے نجم سیٹھی اتوار کوروانہ ہونگے۔

اس موقع پر ستمبر میں مجوزہ ایشیا کپ کی بھارت میں میزبانی اور حتمی شیڈول کے حوالے سے بات چیت ہوگی،کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی کے تحت پی سی بی ایمرجنگ نیشنز کپ کے پاکستان میں انعقاد کیلیے ایک کوشش اور کرے گا۔

چیئرمین بورڈ نے رواں سال پی ایس ایل تھری کے آغاز سے قبل کہا تھا کہ یواے ای میں لیگزکی بہتات اور اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنے میچز کی میزبانی کیلیے ملائیشیا کے میدانوں کو نیوٹرل وینیو بنا سکتے ہیں،حالیہ ٹور کے دوران نجم سیٹھی اسٹیڈیمز کا جائزہ لینے کے ساتھ ممکنہ اخراجات کا ابتدائی تخمینہ حاصل کرنے کی کوشش بھی کریںگے۔