اسلام آباد (یس ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ریاض فتیانہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد دی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاض فتیانہ کو تحریک انصاف میں شمولیت پرمبارک باد دیتا ہوں، ریاض فتیانہ نے این اے 94 سے الیکشن لڑا، ریاض فتیانہ کے مطابق این اے 94 کے بھی اضافی بیلٹ پیپر شائع کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ریاض فتیانہ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ اس سے قبل وہ مسلم لیگ (ق) میں شامل تھے۔