اسلام آباد (ویب ڈیسک) اربوں ڈالرز آنے کی تیاریاں۔۔۔ بڑے اسلامی ملک کے امیر ترین شخص پاکستان پہنچ گئے، کتنی سرمایہ کاری کا اعلان کر ڈالا؟ پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کردینے والی خبر۔ غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے سلسلے میں اب تک کی بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،
وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے اہم رابطے کام کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے رابطوں کی بدولت مصر کے امیر ترین شخص نجيب ساويرس پاکستان پہنچ گئے، جن کے اثاثوں کی کل مالیت 2.8 ارب ڈالر ہے، نجیب ساويرس وزیر اعظم عمران خان سے آج اہم ملاقات کریں گے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری ہاؤسنگ منصوبے اور سیاحت کے شعبے میں کیے جانے کا امکان ہے، وزیر اعظم سے قبل نجیب ساویرس نے زلفی بخاری سے اہم ملاقات کی، زلفی بخاری نے کہا کہ نجیب ساویرس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ معاون خصوصی نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، نیا پاکستان بنانے میں آپ کا کردار بھی اہم ہوگا۔ نجیب ساویرس نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان کے لوگ محنتی، ثقافت پسند اور روایات کے امین ہیں۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 239 فی صد اضافہ ہوا ہے، اس مدت کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری 650 ملین ڈالر رہی، ناروے سے 264 ملین اور چین سے 122 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی۔ منی گرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم الیگزینڈر نے 2020 تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کیا جب کہ چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب ڈالر چینی سرمایہ کاری متوقع ہے۔