ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ پولیس نے آتش بازی کرنے والے اور رکشے پر فحش گانے لگانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم کی طرف سے دی گئی ہدایات پر پولیس تھانہ سٹی ننکانہ نے آپریشن کلین اپ کی جاری مہم کے دوران آتش بازی کرنے والے نہرو گیٹ ننکانہ کے دانش اور مسافر رکشے پر فحش گانے لگانے والے محلہ با لیلہ کے ڈرائیور زاہد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔