counter easy hit

پونٹنگ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے عبوری اسسٹنٹ کوچ مقرر

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو سری لنکا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا۔

Ricky Ponting appointed as assistant coach for t20 squad

Ricky Ponting appointed as assistant coach for t20 squad

رکی پونٹنگ کے علاوہ اس سیریز کے لیے سابق کھلاڑیوں جسٹن لینگر اور جیسن گلیسپی کو بھی اسسٹنٹ کوچ مقررکیا جا چکا ہے۔تینوں سابق کھلاڑی، آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن اور اسسٹنٹ ڈیوڈ سیکر کی ہندوستان میں ٹیسٹ ٹیم کی تیاریوں میں مصروفیت کے باعث عارضی طورپر یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔آسٹریلیا کی ٹیم ہندوستان کے دورے میں چار ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز فروری میں ہوگا۔رکی پونٹنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘میں ہمیشہ کہتا تھا کہ میں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرکٹ سے منسلک رہوں گا اور سابق ساتھیوں جسٹن لینگر اور جیسن گلیسپی کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا ہے’۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی میں کچھ غیرمعمولی ٹیلنٹ ہے اور میں جے ایل، ڈیزی اور دیگر منتخب ہونے والے کھلاڑی جو ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کے خواہاں ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا’۔رکی پونٹنگ نے اپنے 17 سالہ کرکٹ کیریئر میں ٹیسٹ میں 13 ہزار 378 اور ایک روزہ میچوں میں 13 ہزار 704 رنز بنا ئے تھے اور 2012 میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 17 فروری کو میلبرن میں ہو گا، دوسرا میچ 19 فروری اور تیسرا میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 23 فروری کو ہوگا جہاں سیریز میں 4 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website