مانسہرہ (یس ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی، اگلی حکومت قومی وطن پارٹی کی ہو گی۔
شاہراہ قراقرم پر ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف، انصاف کا دعویٰ کرتی ہے، کیا انصاف کیا ہے؟ کیا عمران خان کو نہیں پتا کہ انکے پارٹی انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔
اب وہ کہتے ہیں کہ لاہور ،فیصل آباد، اور پاکستان کو بند کردونگا، کیا پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر ہے۔ آفتاب شیر پائو نے کہا کہ قوم کو یرغمال بنایا گیا ہے۔
کنٹینروالے شور مچار رہے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی،اگر دھاندلی ہوئی ہے تو جوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے، عمران خان جوڈیشل کمیشن پر کبھی راضی نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزرا پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے،آج ہری پور، مانسہرہ سے ہمارے لوگ اسمبلی میں پہنچ چکے ہیں، لوگوں کی خدمت کریں گے۔
کنونشن میں آفتاب شیر پاو کے ہمراہ ارکان صوبائی اسمبلی انیسہ زیب طاہر خیلی، مسز معراج ہمایوں، گوہر نواز خان، حاجی ابرار تنولی، بخت بیدار خان بھی موجود ہیں۔