برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) صراط مستقیم اپنا نے والے دنیا و آخرت میں عزت اور فلا ح پا نے والے ہیں۔ اللہ اور اسکے رسول سے محبت کا دعویٰ اس وقت سچ ہوتا ہے جب انکے احکامات پر عمل پیرا ہوا جائے۔
انسان اپنے نیک اعمال اور اچھا ئیوں پر کبھی بھی گمان نہ کرے بلکہ ہمیشہ اللہ کی رحمت پر بھروسہ قائم رکھے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر معروف مذہبی سکالر و انچا ر ج ضیاء الامہ سنٹر بو زلے گرین امام شاہد تمیز نے اپنے خطبہ میں کیا۔
انہو ں نے کہاکہ جو لوگ اللہ کے دین کی رسی کو مضبوطی سے تھا مے رکھتے ہیں تو وہی درحقیقت دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے والے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ انسان اس زمین کے چپے چپے پر اگر سجدہ کرتا رہے تو پھر بھی اپنے پروردگار کی کسی ایک نعمت کا شکر ادا نہیں کرسکتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ ہم جن دنیا وی اور عارضی چیزوں کے پیچھے عمر بھر بھا گتے رہتے ہیں تو وہ ہمیں خالق و مالک کی بارگاہ سے دور لیجا تی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں چا ہیے کہ دنیا وی معاملا ت کے ساتھ ساتھ دین کو سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کے لیے بھی اپنا وقت دیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہمیں طرح طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے اس ذات کا شکر ادا کرنا ہما را فرض بنتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ روز محشر انسان کے اعمال اور بے شمار نیکیوں کی بدولت نہیں بلکہ اللہ کی رحمت اور فضل کے صدقے جنت کا تحفہ عطا ہو گا اسلیے نیکی پر تکبر اور غرور سے گریز کیا جا ئے۔
انہو ں نے کہاکہ شیطان نے بھی اپنی عبادت و ریا ضت اور مقام و مرتبہ پر غرور کیا اور اللہ کی بارگاہ میں لعنت کا مصداق ٹھہرا۔ انہو ں نے کہاکہ پانچ وقت نما ز کی ادائیگی ہما را فرض اولین ہے اس میں تسلسل سے عمل کرنا لا زم ہے۔
انہو ں نے کہاکہ وہی مسلمان دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہے جو اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کے ساتھ ساتھ دوسروں کے ساتھ صلح رحمی اور محبت سے پیش آتا اور اپنے بھائیوں کی چغلی غیبت اور بخل سے باز رہے کیونکہ یہ برائیاں ہما ری نیکیوں کو کھا جا تی ہیں۔
انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں چا ہیے کہ بنیا دی دینی مسائل کو سمجھیں سیکھیں ان پر عمل کریں اور اپنی اولا دوں کو بھی اس کی تلقین کریں۔