پشاور……خیبر پختونخوا حکومت کے وضع کردہ معلومات تک رسائی کے قانون کی خلاف ورزی پر صوبائی اسمبلی کے سیکرٹری کو کمیشن نے طلب کر لیا۔
جیو نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق پشاور کے اسدضیاء نامی شہری نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت صوبائی اسمبلی کو خط بھیجا، جس میںشہری نے اسمبلی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اشیاء کی خریداری کی معلومات حاصل کرنا چاہیں۔شہری کو مقررہ وقت میں درکار معلومات فراہم نہ کی جا سکیں جس پر شہری نےقانون کی خلاف ورزی کی درخواست رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن میں جمع کرا دی۔درخواست کا جائزہ لینے کے بعد رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن نے سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی کو وضاحت کے لیے آج طلب کر لیا ہے۔