نیو یارک (جیوڈیسک) ماضی کے مقبول ترین میوزک بینڈ ” بیٹلز ” کے رکن رِنگو سٹار نے اپنی اٹھارہویں البم ”پوسٹ کارڈز فرام پیراڈائیز” ریلیز کر دی ہے۔
البم میں گیارہ گانے ہیں۔ رنگو کا کہنا ہے وہ گانے لکھتے ہیں اور یہی ایک کام ہے جو انہیں آتا ہے۔ انہوں نے کہا وہ اپنی ماضی کی موسیقی کو آج کی موسیقی پر اثر انداز نہیں ہونے دیتے۔
رنگو کا نام اسی ماہ موسیقی کے راک اینڈ رول ہال آف فیم میں درج کیا جائے گا۔ وہ بیٹلز کے آخری ممبر ہیں جنہیں سولو گلوکار کے طور پر ہال میں شامل کیا جائے گا۔