counter easy hit

عید سے قبل گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

بکرے کے گوشت پر 50 جبکہ گائے پر 40 سے 50 روپے بڑھا دیئے گئے، جانوروں کی اسمگلنگ کے باعث گوشت کی ترسیل میں کمی آئی ہے:گوشت مافیا

Rise in the cow and goat meat prices before Eid

Rise in the cow and goat meat prices before Eid

کراچی: رمضان المبارک میں پھل فروشوں کی من مانیوں کے بعد اب عید الفطر سے محض چند ہی روز قبل گوشت مافیا نے بھی حکومتی رٹ چیلنج کرتے ہوئے گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کردیا ہے جس کے باعث متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے گوشت کی خریداری کھٹن ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں گائے کے بغیر ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 40 روپے اضافے سے 500 سے بڑھا کر 540 روپے جبکہ ہڈی والے گوشت کی قیمت 400 روپے سے بڑھا کر 440 تا 450 روپے کلو کردی گئی ہے ، اسی طرح گوشت مافیا نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت بھی 50 روپے اضافے سے 750 روپے سے بڑھا کر 800 روپے کلو کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں گوشت مافیا کا موقف ہے کہ گائے و بکرے کے گوشت اور زندہ جانوروں کی اسمگلنگ کے باعث گوشت کی ترسیل میں کمی آئی ہے جبکہ عید الفطر کے باعث گائے و بکرے کے گوشت کی طلب میں اضافے کا رجحان ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے گوشت مافیا کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے و بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ شہری حکومت اور متعلقہ انتظامیہ کی ناکامی ہے، شہری حکومت شہر میں دودھ، گوشت ، پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر قابو پانے میں قطعی ناکام دکھائی دیتی ہے ۔

کمشنر کراچی کا کردار محض کاغذی رہ گیا ہے اور ان کے ہاتھوں سے معاملات نکل چکے ہیں،شہریوں کا کہنا تھا کہ گوشت کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرکے متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو عید کی خوشیوں سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے اور صوبائی حکومت اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website