ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی فلموں کے اچھے ناقد تو نہیں لیکن عام طور پر انہیں رنبیر کی فلمیں پسند نہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے انٹرویو میں رشی کپور کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جوان کی فلموں کو پسند کرتے ہیں جس کے باعث رنبیر کپوربالی ووڈ میں ایک مشہور اداکار کے طور پر اپنا نام بنا چکا ہے۔ وہ اچھے ناقد تو نہیں لیکن انہوں نے اب تک رنبیر کی جتنی بھی فلم دیکھی ہیں ان میں سے بیشتر انہیں پسند نہیں، اسی لئے وہ بھی ان سے اپنی فلموں کے بارے میں ان سے رائے نہیں لیتے۔
رشی کپور کا کہنا تھا کہ وہ سدمجھتے ہیں کہ فلموں کی پسند اور ناپسند کے حوالے سے ان کا اپنا نکتہ نظر ہے جو غلط بھی ہوسکتا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ رنبیر کپور کی فلموں میں براہ راست کوئی تعلق نظرنہیں آتا جس کی مثالیں راک اسٹار اور برفی ہیں۔