خطرے کے پیش نظر حکومتی ادارے متحرک ، ڈی جی خان ، بھکر ، میانوالی ، مظفرگڑھ ، لیہ ، جھنگ ، راجن پور کے متاثر ہونے کا خطرہ
لاہور (یس اُردو) پنجاب میں سیلاب کاخطرہ بارہ اضلاع کے زد میں آنے کا امکان ، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ اضلاع کی نشاندہی کر دی ۔ پنجاب میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکومتی ادارے متحرک ہوگئے ہیں ۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبے کے بارہ ایسے اضلاع کی نشاندہی کی گئی جن میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔ ان اضلاع میں ڈی جی خان ، بھکر ، میانوالی ، مظفر گڑھ ، لیہ ،جھنگ ، راجن پور اور دیگر اضلاع شامل ہیں ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دیگر قریبی اضلاع کو بھی مختلف کیٹگریز میں شامل کرلیا ۔ ان اضلاع میں سیلاب سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو تیز کر دیا گیا ہے ۔