تہران………ایران سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی خاطر روسی تجاویز کا خیر مقدم کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر برائے خارجہ امور حسین شیخ الاسلام نے سپتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ صدر پیوٹن نے زور دے کر کہا تھا کہ روس اور ایران کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب بھی روس کا اہم شریک کار ہے۔