سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے نے آئندہ دنوں کے دوران دہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ریاض میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں سعودی عرب میں مقیم امریکی شہریوں کو ممکنہ دہشت گردحملوں کے خدشات کے باعث انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی سفارتخانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش اور القاعدہ کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں سیکیورٹی فورسز، عام مقامات اور مساجد کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو نقل و حرکت محدود رکھنے اور عام مقامات پر انتہائی ضرورت کے تحت جانے کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔