لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ)ممتاز سماجی کاروباری شخصیت چیئر مین تحصیل کھاریاں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب حکومت پاکستان رضوان خاں مغل آف گنجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہل علاقہ کو فلاحی مرکز کا تحفہ دینے پر چیئر مین چوہدری محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکی ذاتی کوششوں سے یہ مرکز یہاں بنا ہے اس سے لوگوں کو صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم ہوں گئیں قبل ازمین سرکاری ہسپتال بھی انہوں نے بنوایا چوہدری محمد اقبال کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی خدمت کرنا ان کے مسائل حل کرانا اور علاقائی تعمیر وترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی علاقے کے لئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔رضوان خاں مغل نے محمد عرفان مغل کی دعوت پر گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور آنے والے معزز مہمانوں کو اس فلاحی مرکز کے آغاز پر خراج تحسین پیش کیا اور اسے اہل علاقہ کیلئے تحفہ قرار دیا ۔