لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ٹھیکیدارکی کنجوسی یا۔۔۔۔۔؟ کالج روڈپرسیوریج کی پائپ لائن ڈالنے کا کام سست روی کا شکار،عوام عذاب میں مبتلا، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ کالج روڈ پرسیوریج کی پائپ لائن بچھانے کیلئے ٹھیکیدارنے سڑک ادھیڑکررکھ دی ہے ،لیکن جب پائپ ڈالنے کی باری آتی ہے تو اکثرپائپ کم پڑجاتے ہیں،باربارپائپ کم پڑجانے سے کالج روڈ کے دکاندار،رہائشی فلیٹوں کے مکین اور گزرنے والے عوام عذاب میں مبتلاہیں ،سڑک کی کھدائی سے نکاسی آب کا نظام بھی بری طرح متاثرہورہاہے ،گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ ڈگری کالج کے سامنے نالیوں کا کھڑاپانی طالبات اور راہگیروں کیلئے مشکلات کا باعث بناہواہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔