counter easy hit

شمالی علاقوں میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، سڑکیں 120 مقامات سے بند

roads closed 120 points

roads closed 120 points

گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں 37 سال بعد طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم اور گلگت اسکردو روڈ 120 مقامات پر بند ہو گئی۔ ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے انتھک محنت سے 23 مقامات کو ٹریفک کے لئے کلیئر کر دیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ایف ڈبلیو او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں 1979ء کے بعد اس سال انتہائی شدید بارشیں ہوئی ہیں جن کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بڑھے ہیں اور شاہراہ قراقرم اور گلگت اسکردو روڈ 120 مقامات پر بند ہوئی۔ تاہم ایف ڈبلیو او کے جوانوں نے انتھک کوششیں کر کے 23 مقامات سے سڑک کو کھول دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ داسو کے قریب سڑک کا ایک حصہ مکمل طور پر بہہ گیا۔ تاہم ایف ڈبلیو او نے متاثرہ علاقہ میں نقل و حرکت کے لئے عارضی پل قائم کر دیا ہے۔