پشاورکے نواحی علاقہ صحبت خان گڑھی میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ سانگھڑ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقہ صحبت گڑھی سے مقتول شاہجہان نامی شخص کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔ بظاہر مقتول کے جسم پر تشددکے نشانات واضح نہیں۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔ مقتول کے رشتہ داروں کی تلاش کا کام بھی شروع کردیاگیا ہے۔
ادھرسانگھڑپولیس کےمطابق منگلی تھانے کی حدود میں چک نمبر چار میں ڈاکو ئوں اورپولیس کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور اسکا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کاکہناہےکہ ڈاکو کے قبضےسے دو رائفلیں بھی برآمد ہوئی ہیں ،ڈاکو نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت اصغر جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔