ننکانہ صاحب (عبدالغفار چوہدری) واربرٹن اور گردونواح میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج ،شہریوں میں تشویش کی لہر ،شہر بھر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی ور راہزنی کی وارداتوں نے ایس ایچ او واربرٹن کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،تفصیلات کے مطابق پولیس کا رات کو گشت نہ ہونے کی وجہ سے واربرٹن کے معروف چوک بابا رنگو میں واقع بلا پان شاپ کی دکان کے تالے توڑ کر چور ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے اڑے ،دوسری واردات میں ملک فاروق سندرانہ کی حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ نسل کی بھینسیں چوری کر لی گیءں ،ایک اور واردات میں عبدالغفار سائیکل ورکس کی دکان کی چھت پھاڑ کرچور پندرہ ہزار روپے نقدی تانبا و دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ،شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے قابل ذکر امر یہ ہے کہ ایس ایچ او واربرٹن علاقہ میں ہونے والی درجنوں چوری کی ورداتوں میں سے تاحال کسی ایک کا بھی سراغ نہ لگا سکے ہیں جوکہ ایس ایچ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے