کراچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوارن ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچنے کے لئے مالک مکان نے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ جمشید ٹاؤن میں جہانگیر روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران فائرنگ کر دی، مالک مکان نے فائرنگ سے بچنے کیلئے چھت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حبیب نامی ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ واردات میں 3 ڈاکو ملوث تھے، 2 ڈاکو گھر کے باہر تھے جبکہ ایک گھر میں داخل ہوا تھا۔ ڈاکو گھر سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔