لاہور میں ڈکیتی مز احمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دکان کے مالک کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق شیر شاہ روڈ جانی پورہ میں موبائل فون شاپ پر دو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی، اس دوران دکان کے مالک 30 سالہ مدثر حسین نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں دکاندارجاں بحق ہوگیا جبکہ ڈاکو اپنا پستول اور بیگ دکان میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے لاش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔