میونخ : رپورٹ کے مطابق آلیانز آرینا میں ہونے والے میچ میں ہاف ٹائم سے پہلے گول کا تناسب صفر، ایک تھا مگر ہاف ٹائم کے بعد 27 سالہ رابرٹ لیوانڈوسکی ایک نئے جوش کیساتھ واپس لوٹے اور 8 منٹ 59 سیکنڈ کے ٹائم میں 5 گول سکور کرکے ٹیم کو 5-1 کے تناسب سے فتح یاب کرایا۔
اس سے پہلے رابرٹ لیوانڈوسکی نے 2013ء میں چیمپیئن لیگ کے سیمی فائنل میں اپنی سابق کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے ریئل میڈریڈ کیخلاف چار گول کرکے اپنی ٹیم کو 4-1 کے تناسب سے فتح یاب کرایا تھا۔