اب روبوٹس مزیدار کافی بھی تیار کرنے لگے ہیں، سان فرانسسکو میں روبوٹ نے’ بیرسٹا ‘کی ذمہ داری سنبھال لی۔
Robots also make delicious coffee
جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔ سان فرانسسکو کے ایک کیفے میں ایسے ہی ایک جدید روبوٹ نے ‘’بیرسٹا‘ ‘کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جو نہایت ماہرانہ انداز میں صارفین کو ان کی من پسند مزیدار کافی بنا کر پیش کرتا ہے۔ ’کیفے ایکس‘ نامی اس کیفے میں موجود روبوٹ آرڈر لینے کے چند منٹ بعد ہی صارفین کو ان کی آرڈر کی ہوئی من پسند کافی پیش کر کے خوب داد وصول کر رہا ہے ۔ کیفے میں آنے والے لوگ بھی اس روبوٹ کی پھرتی سے کافی متاثر نظر آتے ہیں۔